بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

خصوصی افراد کے عالمی دن کی مناسبت سے جوہرآباد میں بھی فن فئیر کا انعقاد

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) خصوصی افراد کے عالمی دن کی مناسبت سے گورنمنٹ سکینڈری سکول آف سپیشل ایجوکیشن فارڈیف جوہرآباد میں بھی فن فئیر کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں اے ڈی سی جی ڈسٹرکٹ خوشاب چوہدری احسان اللہ نے بطور چیف گیسٹ جبکہ سی ای او ایجوکیشن ملک احسان احمد اعوان نے بطور گیسٹ آف آنر خصوصی طور پر شرکت کی ۔ اس شاندار ایونٹ کی صدارت پرنسپل ادارہ ہذا عنایت اللہ خان نیازی نے کی ۔ بچوں اور نمائندہ والدین کی بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی ۔ انٹرنیشنل ڈس ایبل ڈے کی اس تقریب میں سپیشل چلڈرن نے خوبصورت ٹیبلو پیش کرکے شرکاءے تقریب سے خوب داد وصول کی ۔ بچیوں کے درمیان مہندی کا مقابلہ کروایا گیا اور خصوصی بچوں نے جو ووکیشنل کا سامان بنایا اس کے بھی اسٹالز لگائے گئے جن کا وزٹ کرکے اے ڈی سی جی خوشاب چوہدری احسان اللہ نے اس ورک کی خوب ستائش کی ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خوشاب ملک امتیاز احمد مانگٹ بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ اے ڈی سی جی چودھری احسان اللہ اور سی ای او ایجوکیشن ملک احسان احمد اعوان اظہار خیال کرتے ہوئے پرنسپل ادارہ ہذا عنایت اللہ خان نیازی اور ان کی پوری ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔ قبل ازیں پرنسپل نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے مہمانان گرامی کا صمیم قلب سے شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر خصوصی بچوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے ۔

Back to top button