بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

فیفا ورلڈ کپ، چار مرتبہ کی عالمی چیمپئن جرمنی اور عالمی نمبر 2 بیلجیئم کا سفر ختم ہو گیا

قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ میں 4 بار کی عالمی چیمپئن جرمنی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی جبکہ جاپان اور اسپین نے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ ورلڈ کپ میں جرمنی نے کوسٹاریکا کو 2 کے مقابلے میں 4گول سے ہرادیا جبکہ جاپان نے اسپین کو ایک کے مقابلے میں دوگول سےشکست دی۔

جرمنی مقابلہ جیت کر بھی ورلڈکپ سے باہر ہوگیا جبکہ اسپین میچ ہار کر بھی اگلے مرحلے میں پہنچ گیا۔گروپ میچز کے اختتام پر گروپ ای  میں جاپان نے 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر رہتے ہوئے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی جبکہ اسپین اور جرمنی 4،4 پوائنٹس حاصل کرسکے۔تاہم اسپین کی ٹیم بہتر گول اوسط کی وجہ سے اگلے مرحلے میں کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوگئی جبکہ سابق ورلڈ چیمپئن جرمنی اور کوسٹاریکا ورلڈکپ سے باہرہوگئی۔

بیلجیئم اور کروشیا کے درمیان مقابلہ بغیر کسی گول کے ختم ہوگیا اس کے علاوہ آخری گروپ میچ میں مراکش نے کینیڈا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔گروپ میچز کے اختتام پر گروپ ایف میں مراکش نے 7 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر رہتے ہوئے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی جبکہ کرو شیا 5 پوائنٹس کے ساتھ اگلے مرحلے میں پہنچ گیا۔بیلجیئم 4 پوائنٹس جبکہ کینیڈا کوئی پوائنٹ حاصل نہ کرسکی، اس کے ساتھ ہی عالمی نمبر دو ٹیم بیلجیئم اور کینیڈا کا ٹورنامنٹ میں سفر ختم ہوگیا۔ 

Back to top button