بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد کے کیریئر پر ایک نظر

حکومت  نے لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد  مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا  کا تعلق سندھ رجمنٹ سے ہے وہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کے دور میں ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز رہے ہیں۔

لیفٹننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشز کی نگرانی کی اور وہ انٹرا افغان مذاکرات کرنے والے کوآرڈیلیٹرل کوآرڈینیشن گروپ میں شامل تھے۔لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا گلگت، بلتستان اصلاحات کمیٹی کے بھی رکن رہے اور بطور لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا چیف آف جنرل اسٹاف کے عہدے پر تعینات رہے۔ساحر شمشاد اس وقت پاک فوج کی ٹین کور راولپنڈی کے کور کمانڈر ہیں۔

اشتہار
Back to top button