بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ریجنل آفس سرگودھا کے کنسلٹنٹ مشتاق احمد اعوان کی خوشاب کیمپ آفس میں کھلی کچہری

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ریجنل آفس سرگودھاکے کنسلٹنٹ مشتاق احمد اعوان نے مختلف وفاقی محکموں کے خلاف عوامی شکایات کے ازالہ کے لئے خوشاب کیمپ آفس میں ایک کھلی کچہری لگائی۔کھلی کچہری میں عوام کو موقع پر ہی ریلیف دلوایا گیا۔اس موقع پر وفاقی محکموں،گیپکو،سوئی گیس،پاسپورٹ،نادرا،پوسٹل لائف،پاکستان بیت المال کے آفیسرز بھی اپنی رپورٹس لے کر وہاں موجود تھے۔کھلی کچہری میں متعدد کیسز کی شکایات کی سماعت ہوئی۔جن میں بیشتر شکایات کا موقع پر ہی عوام کو ریلیف مل گیا۔وفاقی محتسب کے کنسلٹنٹ مشتاق احمد اعوان نے مختلف محکموں کے آفیسرز اور سائلین کو بتایا کہ وفاقی محتسب اعلیٰ اعجاز احمد قریشی کی ہدایت پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں عوام کو بلا تاخیر ریلیف کی فراہمی جاری ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ عوام کو انصاف فراہم کرنے کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔وفاقی محتسب اعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر ریجنل انچارج سرگودھا مشتاق احمد اعوان نے نادرا آفس شاہ پور صدر کی انسپکشن بھی کی۔اس موقع پر وہاں موجود عوام سے اُن کے مسائل بھی دریافت کئے اور عملہ نادرا آفس کو ان کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

Back to top button