بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

گندم کی بہترین پیداوارکیلئے کاشتکار آج یکم نومبربروز منگل سے کاشت شروع کردیں

گندم کی بہترین پیداوارکیلئے کاشتکارآج یکم نومبربروز منگل سے کاشت شروع کردیں۔ گندم کاشت کرنے سے پہلے بیج کو چار سے 6 گھنٹے تک بھگولیں پھر سائے دار جگہ پر رکھ کر خشک کر یں بیج کو زہر لگا کر بوائی کی جائے تاکہ بیماریوں سے محفوظ رہا جاسکے۔

یہ بات اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت میاں عامر غفار نے اپنے دفتر میں کاشتکاروں کو ہدایات دیتے ہوئے بتائیں۔

انہوں نے کہا کہ گندم کی بہترپیداوار کے لئے ماہ نومبر بہت ہی موزوں ہے۔ پچھیتی گندم کاشت کرنے والے کاشتکار دس سے پندرہ کلوگرام گندم کا بیج زیادہ استعمال کریں۔ نومبر میں کاشتکارفی ایکڑ کھیت میں بیج 60 سے 70  کلوگرام ڈالیں اس سے فصل کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔

مزید پڑھیے  پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار جاری
Back to top button