بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار جاری

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار جاری کردیے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق زر مبادلہ کے ذخائر میں 5 کروڑ 29 لاکھ ڈالر کمی ہوئی ہے۔ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر  12 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے تک 9.93 ارب ڈالر رہے۔اسٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر  7.15 کروڑ ڈالر کم ہوکر 4.31 ارب ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 1.86 کروڑ ڈالر اضافے سے 5.62  ارب  ڈالر رہے۔

مزید پڑھیے  روپے کے مقابلے میں ڈالر تاریخ کی نئی بلندی پر پہنچ گیا
Back to top button