بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

کامیاب ورکشاپ کے انعقاد پر اپووا عہدیداران و ممبران کے اعزاز میں پر تکلف اعشائیہ کا اہتمام

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)کامیاب ورکشاپ کے انعقاد پر اپووا عہدیداران و ممبران کے اعزاز میں پر تکلف اعشائیہ کا اہتمام
آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن (اپووا) کی کامیاب ورک شاپ کے انعقاد پر ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن مدیحہ کنول کی جانب سے اپووا عہیدران و ممبران کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں پرتکلف اعشائیہ کا اہتمام کیاگیا۔عشائیہ کے شرکاء کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ورکشاپ ہر حوالے سے ایک شاندار تقریب تھی ۔اس کے علاوہ کراچی سے آئی معزز مہمان رخسانہ افضل کی طرف سے ورکشاپ کی کامیابی پر کیک بھی کاٹا گیا۔۔۔اپووا کے بانی و صدر ایم ا یم علی نےاپووا ممبران اور عہدیدران کو ورک شاپ کی کامیابی پر مبارکباد دی،اور خصوصی طور پر تنظیم کے سر پرست زبیر احمد انصاری کا شکریہ ادا کیا، ایم ایم علی کا کہنا تھا کہ اپووا اگلے سال اس سے بھی شاندار ورک شاپ کا انعقاد کرے گی ۔اپووا عہدیداران و ممبران جن میں محمد اسلم سیال،سفیان فاروقی،فاروق خان،عبداللہ لیاقت،ریحانہ اعجاز،شاہین آپا، سحرش خان ،فلک زاہد،حفصہ خالد ،علیمہ جبیں ،ماہم زہرا،اور دیگر نے شرکت کی۔شرکاء نے پر تکلف اعشائیہ کے اہتمام پر مدیحہ کنول کا بھی شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیے  تھانہ شاہ پور کے ایس ایچ او کی شہید کانسٹیبل عامر اعجاز کے والدین سے ملاقات
Back to top button