بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

آئرلینڈ کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے قومی ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا

آئرلینڈ ویمنز کے خلاف سیریز کے لئے قومی خواتین اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا،سیریز میں تین ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے میچز 4 سے 16 نومبر تک قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔15 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ میں فاطمہ ثناء کی واپسی ہوئی ہے

ڈیانا بیگ انجری کے باعث اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں،قومی ویمنز ون ڈے اور ٹی ٹونٹی اسکواڈ کی قیادت بسمہ معروف کریں گی،ون ڈے اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں ایمن انور، عالیہ ریاض، فاطمہ ثناء، غلام فاطمہ اور کائنات امتیاز شامل ہیں،منیبہ علی، نشرہ سندھو، ندا ڈار، عمیمہ سہیل، صدف شمس اور سعدیہ اقبال بھی ون ڈے اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں

سدرہ امین، سدرہ نواز اور امِ ہانی بھی پندرہ کھلاڑیوں کا حصہ ہیں،ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں کپتان بسمہ معروف سمیت ایمن انور، عالیہ ریاض اور عائشہ نسیم شامل ہیں دیگر کھلاڑیوں میں فاطمہ ثناء، جویریہ خان، کائنات امتیاز، منیبہ علی، ندا ڈار، عمیمہ سہیل اور نشرہ سندھو شامل،صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرہ امین اور طوبہٰ حسن بھی ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں شامل ہیں

Back to top button