بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان تحریک انصاف کا عمران خان کی نااہلی کو چیلنج کرنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف نے توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم فیصلے کے خلاف آج ہی ہائیکورٹ جارہے ہیں، پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرے گی، آج ہی پٹیشن دائر کریں گے۔

دوسری جانب فواد چوہدری نے کہا کہ ہمیں الیکشن کمیشن سے پہلے بھی کوئی امید نہیں تھی، الیکشن کمیشن نے شرم ناک فیصلہ دیا، الیکشن کمیشن کا یہ فیصلہ پاکستان کے اداروں پر حملہ ہے، الیکشن کمیشن ہوتاکون ہے یہ فیصلہ کرنے والا!۔انہوں نے کہا کہ عوام سے اپیل کرتاہوں اپنے حق کے لیے باہر نکلیں، آج پاکستان میں انقلاب کی ابتدا ہوگئی ہے، پی ٹی آئی اور عوام اس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔

مزید پڑھیے  اعظم سواتی الیکشن کمیشن کے سامنے پیش
Back to top button