بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

مطلوبہ فنڈز نہ ملنے سے ملک میں سیاسی عدم استحکام کا خطرہ ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے غیرملکی اخبار کو انٹرویو میں کہا ہے کہ  اپوزیشن لیڈر عمران خان سیلاب سے پیدا شدہ ملکی صورتحال کا فائدہ اٹھارہے ہیں۔

برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کو انٹرویو میں وزیر اعظم کا کہنا تھاکہ پاکستان دنیا سے قرضوں کی واپسی میں التوا یا ری شیڈولنگ نہیں بلکہ سیلاب سے ہوئے نقصانات پر فنڈز چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مطلوبہ فنڈز نہ ملنے سے ملک میں سیاسی عدم استحکام کا خطرہ ہے،  سیلاب سے 30 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا ہے جسے پورا کرنے کیلئے عالمی برادری سے پیسے چاہیے۔

ان کا کہنا تھاکہ پاکستان معاوضے کا نہیں، موسمیاتی انصاف کا مطالبہ کر رہا ہے،  پاکستان کو سیلاب کے نقصانات پورے کرنے کیلئے اربوں ڈالرز چاہئیں لیکن درکار رقم اور دنیا سے ملنے والی امداد میں فرق بڑھ رہا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ اپوزیشن لیڈر عمران خان سیلاب سے پیدا شدہ ملکی صورتحال کا فائدہ اٹھارہے ہیں۔

Back to top button