بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔

تاہم شام اور رات کے وقت کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی/گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیے گئے بعض بڑے شہروں کے درجہ حرارت: اسلام آباد سولہ ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور بیس، کراچی تئیس، پشاور انیس، کوئٹہ سات، گلگت چھ، مری بارہ اور مظفر آباد تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ۔

ہندوستان کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لئے محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق، سری نگر، پلوامہ، اننت ناگ اور بارہمولہ میں جزوی طور پر ابر آلود اور خشک موسم، جموں میں خشک، لیہہ اور شوپیاں میں بارش اور آندھی اور گرج چمک کے ساتھ جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت: سری نگر اور پلوامہ دس ڈگری سینٹی گریڈ، جموں سترہ، لیہہ چار، اننت ناگ اور بارہمولہ نو اور شوپیاں آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ۔

Back to top button