بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی پنجاب میں ریسکیو 1122 سروس کے 18 برس مکمل ہونے پر مبارکباد


وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے پنجاب میں ریسکیو 1122 سروس کے 18 برس مکمل ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریسکیو 1122 کا ادارہ میرے دل کے بہت قریب ہے۔ ریسکیو 1122 دکھی انسانیت کو کسی بھی حال میں تنہا نہیں چھوڑتا۔دلی خوشی ہے کہ ریسکیو 1122 ایمرجنسی سروس دکھی انسانیت کی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے سابقہ دور کا لگایا ہوا پودا آج تن آور درخت بن چکا ہے۔حادثات ،زلزلہ، سیلاب ، وبائی امراض ، میڈیکل ایمرجنسی، آتشزدگی جو بھی ہو، سب سے پہلے ریسکیو 1122 پہنچتی ہے۔ حالیہ سیلاب کے دوران ریسکیو 1122 کی کارکردگی مثالی رہی۔ ریسکیو 1122 کے افسران اور اہلکار فرض کی ادائیگی کے ساتھ ثواب بھی کما رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 جنوبی ایشیا کی ایک مثالی ایمرجنسی سروس ہے۔

ریسکیو 1122 کا دائرہ کار پنجاب کی تمام تحصیلوں تک بڑھا دیا گیا ہے۔ریسکیو 1122 سروس نے اب تک ایک کروڑ 15 لاکھ ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیو کیا۔ پہلی جدید فائر ریسکیو سروس نے آتشزدگی کے ایک لاکھ 97 ہزار سانحات میں بروقت ریسپانس دیا۔ریسکیو 1122 کی فائر ریسکیو سروس نے 586 ارب روپے کے ممکنہ نقصانات سے بچایا۔

ریسکیو 1122 موٹر بائیک سروس کو پنجاب کے تمام اضلاع تک پھیلا دیا گیا ہے۔ ریسکیو 1122موٹربائیک سروس کا اوسط ریسپانس ٹائم 4 منٹ ہے۔ریسکیو 1122 موٹر بائیک سروس کے بروقت ریسپانس ٹائم سے 11 لاکھ سے زائد ایمرجنسی ریسپانس دیا گیا۔

پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے ذریعے ریسکیو 1122 سروس نے 11 لاکھ شدید نوعیت کے مریضوں کو ہسپتالو ںمیں منتقل کیا۔ ریسکیو 1122 نے 2006 میں پہلی ڈیزاسٹر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم قائم کی۔

ریسکیو 1122 کو 2019 میں اقوام متحدہ سے سرٹیفکیشن کا اعزاز ملا۔ریسکیو 1122 نے یونین کونسل کی سطح پر کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمیں قائم کی ہیں۔

پاکستان بھر کے 23 ہزار سے زائد ریسکیورز کی ریسکیو 1122 ایمرجنسی سروس اکیڈمی میں تربیت کی گئی۔

Back to top button