بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

مسلم لیگ (ن)  نے گورنر ہاؤس پنجاب میں کرکٹ میچ نہ کھیلنے کا اعلان کردیا

اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن)  نے گورنر ہاؤس پنجاب میں کرکٹ میچ نہ کھیلنے کا اعلان کردیا۔

ن لیگ پنجاب کی ترجمان عَظمیٰ بخاری کا کہنا تھاکہ ن لیگ کسی کرکٹ کا تماشا نہیں بنے گی، پیپلزپارٹی فرینڈلی میچ کھیل رہی ہے، ڈبل گیم نہ کھیلیں، اگر زیادہ تفریح ہے تو اپنا شوق پورا کر لیں۔

لیگی رہنما رانا مشہود کا کہنا تھاکہ ایک طرف چوراور دوسری طرف کرکٹ کھیلنے کا کہتے ہیں۔

اس حوالے سے صوبائی وزیر فیاض چوہان کا کہنا تھاکہ ن لیگ، نیوزی لینڈ اور برطانوی ٹیم کی طرح سازش کا شکار ہو کر کھیلنے سے انکار نہ کرے، حکومتی بینچز سے مثبت اور ن لیگ کا منفی رویہ سامنے آیا ہے۔

Back to top button