بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔

تاہم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواوٴں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیے گئے چند بڑے شہروں کے درجہ حرارت:

اسلام آباد سولہ ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور اور کراچی بائیس۔ پشاور انیس، کوئٹہ پانچ، گلگت نو، مری تیرہ اور مظفرآباد چودہ ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لیے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق سرینگر، لیہہ، پلوامہ اور بارہمولہ میں ابر آلود موسم کے ساتھ بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ جموں، اننت ناگ اور شوپیاں میں جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر اور اننت ناگ گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ، پلوامہ اور بارہمولہ دس، جموں انیس، لیہہ تین اور شوپیاں نو ڈگری سینٹی گریڈ۔

Back to top button