بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

عمران خان کی آڈیو لیکس، وفاقی کابینہ نے قانونی کارروائی کی منظوری دیدی

کابینہ نے پی ٹی آئی چیئرمین کی سفارتی سائفر سے متعلق حالیہ آڈیو لیکس کی تحقیقات اور قانونی کارروائی کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی کی سفارشات سرکولیشن کے ذریعے منظور کر لی جو معاملے کی انکوائری کے لیے بنائی گئی تھی۔

کابینہ کمیٹی نے سفارش کی کہ قانونی کارروائی ضروری ہے کیونکہ یہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے۔اس معاملے کی تحقیقات کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سینئر افسر پر مشتمل کمیٹی بنانے کی سفارش کی گئی۔ ایف آئی اے ٹیم میں خفیہ اداروں کے افسران اور اہلکار بھی شامل کر سکتے ہیں۔

Back to top button