بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

پولیس ہیڈ کوارٹر میں دستی بم کے دھماکے میں 2 اہلکار جاں بحق

شہر قائد کے علاقے گارڈن میں واقع پولیس ہیڈ کوارٹر میں دستی بم کے دھماکے میں 2 اہلکار جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق دھماکہ ہیڈکوارٹر گارڈن کے اسلحہ خانے میں ہوا، شہید ہونے والے 2 اہل کاروں کی شناخت 45 سالہ کانسٹیبل صابر اور 40 سالہ شہزاد کے نام سے ہوئی۔

زخمی ہونے والے اہل کاروں میں 40 سالہ علی گوہر اور 55 سالہ سعید شامل ہیں، ابتدائی اطلاع کے مطابق دونوں زخمی اہل کاروں کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دستی بم گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر کے مال خانے میں صفائی کے دوران پھٹا، واقعہ دہشت گردی نہیں بلکہ اتفاقی حادثہ ہے۔ذرائع کے مطابق دھماکے سے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہیں جب کہ بم ڈسپوزل سکواڈ کو ہیڈ کوارٹر بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

Back to top button