بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

آئندہ 12 گھنٹوں میں مزید بارش کا امکان

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران کشمیر، بالائی اور وسطی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، شمالی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

تاہم شمال مشرقی پنجاب میں بھی الگ تھلگ شدید بارشوں کی توقع ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیے گئے بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت: اسلام آباد بائیس ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور چھبیس، کراچی ستائیس، پشاور پچیس، کوئٹہ تئیس، گلگت اور مظفر آباد انیس اور مری سولہ ڈگری سینٹی گریڈ۔ بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لیے محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق سری نگر، جموں، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہمولہ میں ابر آلود موسم کے ساتھ بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہمولہ سولہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں پچیس، لیہہ دس اور پلوامہ سترہ ڈگری سینٹی گریڈ۔

Back to top button