بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

آزاد کشمیر کے ضلعی کوٹلی میں کچا مکان گرنے سے 10 افراد جاں بحق

آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی کے علاقے تائی منڈھول میں شدید بارشوں کے باعث کچا مکان گر گیا،3 خواتین اور 7 بچے جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع  کے مطابق بارش کے باعث گرنے والے مکان کے ملبے سے 4 افراد کو زخمی حالت میں نکال کر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

بھارت کی جانب سے چھوڑے گئے پانی کے بعد دریائے پونچھ میں کوٹلی آزاد کشمیر کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔رپورٹس کے مطابق انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر کے مقامی آبادی کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

 بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی سیکڑوں دیہات زیر آب آ گئے ہیں اور ہزاروں ایکڑ پر کاشت کی ہوئی چاول سمیت دیگر فصلیں مکمل تباہ ہو گئی ہیں۔

بھارت کی جانب سے چھوڑے گئے پانی سے دریائے راوی، دریائے اوج، نالہ بئیں، نالہ ڈیک اور نالہ بسنتر بپھر گئے، بہاولپور اور جھنگ کےقریب دریائے چناب میں نچلےدرجے کا سیلاب آ گیا۔سیلابی صورتحال کے نتیجے میں سیکڑوں دیہات اور ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں سیلابی پانی کی زد میں آگئیں۔

Back to top button