بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

حمزہ شہباز کا بطور وزیر اعلیٰ پنجاب انتخاب کالعدم قرار

لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کا بطور وزیراعلی پنجاب انتخاب کالعدم قرار دے دیا، عدالتی فیصلے کے بعد حمزہ شہباز وزیراعلی نہیں رہے۔ عدالت نے وزیراعلی پنجاب کا انتخاب دوبارہ کروانے کا حکم دیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلی پنجاب کے الیکشن کے خلاف درخواستیں منظور کر لیں، لارجر بنچ نے گذشتہ روز محفوظ کیا گیا فیصلہ چار، ایک کے تناسب سے سنایا۔ جسٹس شاہد محمود سیٹھی نے فیصلے سے مشروط اختلاف کیا۔ جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں لارجر بنچ  میں جسٹس شہرام سرور چوہدری، جسٹس ساجد محمود سیٹھی، جسٹس طارق سلیم شیخ اورجسٹس شاہد جمیل خان شامل تھے۔

لارجر بنچ نے پی ٹی آئی کے علاوہ مسلم لیگ ق اور سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کی اپیلوں پر سماعت کی۔ مذکورہ اپیلیں حمزہ شہباز کی بطور وزیراعلیٰ انتخاب کے خلاف دائر کی گئی تھیں۔

عدالتی فیصلے میں وزیراعلی پنجاب کا الیکشن دوبارہ کروانے کا حکم دیا ہے جبکہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل بلانے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔

Back to top button