بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بجلی 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ مہنگی

حکومت نے عوام پر پھر بجلی گرادی، 7 روپے 90 پیسےفی یونٹ مہنگی کردی گئی، اضافہ مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا رکھی تھی، اضافہ مئی کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا تھا۔

سی پی پی اے نے موقف اختیار کیا تھا کہ مئی میں فرنس آئل سے 8.80 فیصد بجلی پیدا کی گئی، فرنس آئل سے بجلی 33 روپے67 پیسے فی یونٹ میں پیدا ہوئی، مقامی گیس سے 10 اور درآمدی ایل این جی سے 22.89 فیصد بجلی پیدا کی گئی، مئی میں پانی سے 24.50 فیصد بجلی پیدا کی گئی ہے۔

مزید پڑھیے  پی آئی اے کی 2 پروازیں افغانستان میں پھنسے غیر ملکیوں کو لےکر اسلام آباد پہنچ گئیں
Back to top button