بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

شعبہ صحت میں بہتری حکومت کی اولین ترجیح،عبدالقادر پٹیل

وفاقی وزیر برائے صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ حکومت صحت کے شعبے کی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

دبئی کے حکمران خاندان کے رکن شیخ احمد دلموک المکتوم سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں بہتری ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیر نے پاکستان میں صحت کے موجودہ پروگراموں میں متحدہ عرب امارات کے تعاون کو سراہا۔

ملاقات کے دوران فریقین نے ملک میں جدید ترین پلازما سینٹرز کے قیام کے لیے تعاون پر اتفاق کیا۔

سپیشل سیکرٹری ہیلتھ افتخار احمد شلوانی نے اجلاس کو صحت کے شعبے میں میڈیکل ٹیکنالوجی کی ڈیجیٹلائزیشن کی حیثیت اور اہمیت کے بارے میں بتایا۔

Back to top button