بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھانے کی سمری مسترد کردی

وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی سمری مسترد کر دی۔ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ پٹرول کی 23 اور ڈیزل کی 53 روپے قیمت بڑھانے کا کوئی امکان نہیں۔ آج پٹرول مہنگا نہیں ہوگا، وزیر اعظم شہباز شریف نے پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کی سمری آج مسترد کردی ہے۔ 

اس سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کی تھی۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے حکومت کو تجویز دی تھی کہ پٹرول 29 جبکہ ڈیزل 55 روپے فی لٹر مہنگا کیا جائے۔

واضح رہے کہ پٹرول کی موجودہ قیمت 209 روپے 86 پیسے، ڈیزل 204.15 روپے فی لٹر، لائٹ ڈیزل 178 روپے 03 پیسے جبکہ مٹی کا تیل 181.94 روپے فی لٹر میں دستیاب ہے۔خیال رہے کہ 26 مئی اور دو جون کو مسلسل دو بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 .30 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔

Back to top button