بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

مسافر وین کھائی میں جا گری،10جاں بحق

قلعہ سیف اللّٰہ میں اختر زئی ادولہ کے مقام پر مسافر وین کھائی میں گر گئی، حادثے کے نتیجے میں 10 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق حادثہ مشکل گزار پہاڑی علاقے میں پیش آیا۔

انہوں نے کہا کہ پہاڑی علاقے کی وجہ سے میتوں اور زخمیوں کو نکالنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حادثے کا شکار ہونے والی وین لورالائی سے ژوب جارہی تھی۔

Back to top button