بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بی جے پی رہنمائوں کے توہین آمیز بیانات،بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی،سخت احتجاج ریکارڈ کرایا گیا

پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما کی پیغمبر اسلامﷺ کے بارے میں تضحیک آمیز بیانات کی مذمت کرتے ہوئے سخت احتجاج ریکارڈ کرایا۔
ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کے مطابق بھارتی ناظم الامور کو بتایا کہ یہ بیانات مکمل طور پر ناقابل برداشت ہے، بی جے پی رہنما کے متنازع بیانات سے نا صرف پاکستانی عوام بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے۔

Back to top button