بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

خیبرپختونخوا کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی،4افراد جاں بحق

خیبر پختونخوا کے جنگلات میں 6 مقامات پر آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

شانگلہ میں آگ نے پہاڑوں پر قائم گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جب کہ علاقے میں خشک موسم کی وجہ سے آگ کے پھیلاؤ میں تیزی آرہی ہے۔

سوات میں کبل کے علاقے سیگرام، تحصیل بری کوٹ کےعلاقے ابالا، چارباغ کے علاقے کوٹ اور پٹھانے سمیت ملحقہ علاقوں کے پہاڑی علاقے میں لگی آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔

اس  کے علاوہ لوئر دیر کے پہاڑوں کےجنگلات میں بھی آگ بھڑک اٹھی ہے جسے بجھانے کے لیے انتظامیہ،مقامی افراد اور پاک فوج کے جوان مصروف عمل  ہیں۔

Back to top button