بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ایٹمی دھماکوں کے وقت نواز شریف نے امریکی صدر کی پیشکش کا کیا جواب دیا تھا

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ایٹمی دھماکوں کے وقت نواز شریف نے کسی کو دھمکیاں نہیں دی تھیں اور نہ ہی بڑے ممالک کے سربراہوں سے تلخ لہجے میں بات کی تھی۔

لاہور کی اسپیشل کورٹ سینٹرل سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے یوم تکبیر  کے موقع پر اس حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ امریکی صدر سے نواز شریف نے بڑے اچھے انداز میں بات کی تھی، انہوں نے کہا تھا آپ کے 5 ارب ڈالر کی پیشکش کا بہت شکریہ۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف نے کہا تھا ان شا اللّٰہ ہم زندہ رہیں گے، انہوں نے یہ بھی کہا تھا مجھے پاکستان کے مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔

مزید پڑھیے  وزیراعظم کا فیٹف اعلان کا خیرمقدم،قوم کو مبارکباد
Back to top button