بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

حلف برداری نہ ہونے پر حمزہ کا دوبارہ عدالت سے رجوع

نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز  نے حلف برداری نہ ہونے پر دوبارہ لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

درخواست میں وفاقی اور  پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا ہے،  وزیراعظم کوبذریعہ پرنسپل سیکرٹری فریق بنایاگیاہے اور صدر و چیئرمین سینیٹ کوبذریعہ سیکرٹری فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ لاہور ہائی کورٹ نے صدر پاکستان کو حلف کے لیے نمائندہ مقررکرنےکی ہدایت کی تھی تاہم عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا، عدالت کے حکم پر عمل درآمد کے لیے احکامات جاری کیے جائیں۔

حمزہ شہباز کی حلف برداری کے لیے درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ امیر بھٹی 26 اپریل کو درخواست کی سماعت کریں گے۔

مزید پڑھیے  جتھے کے سربراہ عمران خان کی ڈکٹیشن نہیں چلے گی،انتخابات کب کرانے ہیں فیصلہ ایوان کریگا،وزیراعظم
Back to top button