بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ڈی جی ایف ائی اے محمد طاہر رائے نے چارج سنبھال لیا

 نئے تعینات ہونے والے ڈائریکٹر جنرل ایف ائی اے محمد طاہر رائے ہلال شجاعت، نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ ایف ائی اے کے سنئیر افسران نےان کا استقبال کیا۔ افسران سے پہلی میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایمانداری ہی بہترین حکمت عملی ہے Honesty is the best policy اس پالیسی پرمکمل عملدرامد کیا جائے گا۔

پبلک سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانا ہے۔ عوام کی خدمت ہی ایف ائی اے کا نصب العین ہوگا۔ عوام کو عزت دی جائے گی اور ان کا احترام کیا جائے گا۔

سائبر کرائم کو کنٹرول کرنا پہلی ترجیح ہوگی۔ کسی کو بھی شہریوں کے وقار کو مجروع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ایسے ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔ جعلی سوشل میڈیا پوسٹیں شئیر کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اور ان کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیجا جائے گا۔

انسانی سمگلنگ کو سختی سے کچلا جائے گا اور بڑے بڑے انسانی سمگلروں کے خلاف مثالی قانونی ایکشن لیا جائے گا۔ بڑی مچھلیوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی اور عالمی برادری میں پاکستان کے وقار کو بحال کیا جائے گا۔

تفتیشی افسران اور سینیئر افسران کی ٹریننگ کروائی جائے گی اور ایف ائی اے کو ایک پیشہ ورانہ طور پر کام کرنے کا ادارہ بنایا جائے گا۔

مزید پڑھیے  چین نے کشمیر سمیت ہر معاملے پر پاکستان کی حمایت کی، بلاول بھٹو
Back to top button