بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

محمد عامر کا انگلش کائونٹی گلوسٹرشائر سے مختصر مدت کا معاہدہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر محمد عامر نے انگلش کائونٹی گلوسٹرشائر کے ساتھ مختصر مدت کیلئے معاہدہ کرلیا ہے جس کے تحت وہ کائونٹی کیلئے چیمپئن شپ میچوں میں شرکت کرینگے، یاد رہے کہ محمد عامر نے فرسٹ کلاس کرکٹ 2019 کے بعد سے نہیں کھیلی ہے انہوں نے آخری بار اپنا فرسٹ کلاس میچ ایسسکس کائونٹی کیلئے کھیلا تھا جس کے بعد انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا، محمد عامر گلوسٹر شائر کی جانب سے تین کائونٹی چیمپئن شپ میچ کھیلیں گے کائونٹی نے ان کے ساتھ فاسٹ بائولر نسیم شاہ کے ان فٹ ہونے کے بعد یہ معاہدہ کیا ہے، یاد رہے کہ نسیم شاہ کندھے میں تکلیف کی وجہ سے ایک ماہ کیلئے کرکٹ کے میدانوں سے باہر ہو گئے ہیں، اس مختصر مدت کے معاہدے کے بعد محمد عامر کا کہنا ہے کہ ہمیشہ کائونٹی چیمپئن شپ کو کھیل کر انجوائے کیا ہے اور اس بار بھی شدت کے ساتھ میچوں کا انتظار ہے، ان کا کہنا تھا کہ مجھے ہمیشہ سے انگلینڈ کی کنڈیشنز میں کرکٹ کھیلنا پسند رہا ہے۔

مزید پڑھیے  پی ایس ایل 7 کا سنسنی خیز مقابلہ، ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو مات دیدی
Back to top button