بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

حمزہ شہباز کی جانب سے حلف اٹھانے کے لیے دوبارہ دائر کی گئی درخواست پر بھی اعتراض

نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی جانب سے حلف اٹھانے کے لیے دوبارہ دائر کی گئی درخواست پر بھی اعتراض لگ گیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں حمزہ شہباز کے حلف کے لیے درخواست اعظم نذیر تارڑ اور عطا اللہ تارڑ کی وساطت سے دائر کی گئی۔

حمزہ شہباز کی جانب سے دائر درخواست میں گورنر پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب کو فریق بناتے ہوئے کہا گیا کہ 16 اپریل کو 197 ووٹ لیکر قائد ایوان منتخب ہو چکا ہوں، قانون کے مطابق گورنر کو وزیر اعلیٰ کا حلف لینا تھا لیکن انکار کر دیا گیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ گورنر اپنی ذمہ داریاں پوری نہ کر کے آئین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہو رہے ہیں، لاہور ہائیکورٹ گورنر پنجاب کو حلف لینے کے احکامات جاری کرے۔

لاہور ہائیکورٹ آفس کی جانب سے حمزہ شہباز کی جانب سے دائر درخواست میں گورنر پنجاب کو فریق بنانے پر اعتراض لگایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی درخواست نامکمل ہونے کی بنا پر واپس کر دی تھی۔

مزید پڑھیے  ایئر بس کمپنی کی طیارے کا وائس اور ڈیٹا ریکارڈ فرانس لے جانے کی درخواست؛ مزید چار میتوں کی ڈی این اے کے ذریعہ شناخت
Back to top button