بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

اینڈریو میکڈونلڈ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

کرکٹ آسٹریلیا نے اینڈریو میکڈونلڈ کو آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ اینڈریو میکڈونلڈ کے ساتھ تین برس کا معاہدہ کیا گیا ہے۔

اینڈریو میکڈونلڈ نے کہا ہے کہ اب تک سفر خوشگوار رہا ہے، آسٹریلوی ٹیم کی کوچنگ کرنا اعزاز کی بات ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل اینڈریو میکڈونلڈ کو جسٹن لینگر کے الگ ہونے پر عبوری کوچ مقرر کیا گیا تھا، وہ پاکستان کا تاریخی دورہ کرنے والی آسٹریلوی ٹیم کے کوچ تھے۔سابق ٹیسٹ آل راؤنڈر اینڈریو میکڈونلڈ 2019 ء میں آسٹریلوی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں شامل ہوئے تھے۔ 

Back to top button