بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

ڈالر 186 روپے سے بھی تجاوز کرگیا

انٹربینک میں ڈالر 186 روپے سے بھی تجاوز کرگیا۔ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال جہاں عدم استحکام کا شکار ہے وہیں ڈالر کے سامنے روپے کی حالت بھی خراب ہے۔

بدھ کے روز کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت  میں مزید اضافہ ہوا اور ڈالر 87 پیسے مہنگا ہوا جس سے اس کی قیمت 186 روپے سے بھی تجاوز کرگئی۔

انٹربینک میں کاروبار کے دوران ڈالر 186 روپے 10 پیسے کا ہوگیا جب کہ اوپن  مارکیٹ میں ڈالر 186.50  روپے کا ہے۔

مزید پڑھیے  ڈالر پاکستان کی تاریخ کی نئی بلندیوں پر پہنچ گیا
Back to top button