بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

پاکستان میں ڈالر کی قیمت 185روپے سے تجاوز

ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچتے ہوئے 185  روپے سے بھی تجاوز کرگیا۔

ملک میں موجودہ سیاسی حالات کے پیش نظر گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں بھی شدید مندی رہی اور  مارکیٹ 1200 سے پوائنٹس تک گر گئی۔

اب موجودہ صورتحال میں  ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بے قدری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

انٹربینک میں کاروبارکے دوران پہلے ڈالر کی قدر میں 66 پیسے اضافہ ہوا اور ڈالر 184.75 روپے کا ہوگیا لیکن  روپے کی بے قدری کا سلسلہ یہیں نہیں رکا۔

کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں مجموعی طور پر 1.31 روپے کا اضافہ ہوگیا جس سے ڈالر 185 روپے سے تجاوز کرکے 185 روپے  40  پیسے کا ہوگیا۔

مزید پڑھیے  آن لائن ٹیکسی سروس کمپنی اوبر نے پاکستان میں اپنا آپریشن بند کردیا
Back to top button