بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

آسڑیلوی بیٹر الیسا ہیلی کے دو عالمی ریکارڈ

آسڑیلوی ویمنز کرکٹ ٹیم کی وکٹ کیپر بیٹر الیسا ہیلی کا نے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں میں دو عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلئے ہیں، ہیلی نے انگلینڈ کیخلاف فائنل میچ میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 170 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 26چوکے بھی شامل تھے یہ اننگز عالمی کپ کے فائنل میچ میں کسی بھی بیٹر کی جانب سے سب سے بڑی انفرادی اننگز ہے ان سے قبل یہ اعزاز آسڑیلیا کے ہی بیٹر کیرن رولٹن کے پاس تھا جنہوں نے 2005 کے فائنل میں بھارت کیخلاف ایک سو سات رنز بنا ئے تھے ، ہیلی کا دوسرا ریکارڈ کسی بھی ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ہے الیسا ہیلی نے عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 509 رنز سکور کئے ہیں جو کسی بھی بیٹر کی جانب سے ایک ایڈیشن میں سکور کئے جانے والے سب سے زیادہ رنز ہیں۔

اشتہار
Back to top button