بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن زخمی ہو گئے

ورلڈکپ کے آغاز سے چند روز قبل بنگلا دیش کے کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شکیب الحسن انجری کا شکار ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شکیب الحسن کو پریکٹس کے دوران فٹبال کھیلتے ہوئے ایڑھی پر چوٹ لگی جس کے باعث انہوں نے گزشتہ روز سری لنکا کے خلاف پہلا پریکٹس میچ بھی نہیں کھیلا۔

گزشتہ روز کھیلے گئے وارم اپ میچ میں شکیب الحسن ٹاس کے وقت گراؤنڈ میں نہ آئے اور بتایا گیا کہ ان کی ایڑھی سوجھی ہوئی اور انہیں ایڑھی میں شدید تکلیف ہے۔رپورٹس کے مطابق ایڑھی کی انجری کے باعث شکیب الحسن دوسرا وارم اپ میچ بھی نہیں کھیل سکیں گے اور خدشہ ہے کہ ورلڈکپ کے اپنے افتتاحی میچ میں افغانستان کے خلاف بھی شکیب الحسن ایکشن میں نظر نہ آئیں۔

مزید پڑھیے  پاکستان کرکٹ بورڈ کا رواں سال کے اختتام پر پہلی جونیئر لیگ کرانے کا اعلان
Back to top button