بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

تاریخی مسجد ’ آیا صوفیہ‘ میں 88 برس بعد نمازِ تراویح

ترکی کے شہر استنبول میں واقع تاریخی مسجد ’ آیا صوفیہ‘ میں 88 برس بعد نمازِ تراویح  ادا کی گئی ۔

اس مسجد میں رمضان المبارک کے لیے متعدد تقاریب بھی منعقد کی جائیں گی، جسے 1934 میں ایک میوزیم میں تبدیل کیا گیا تھا اور 2020 میں اسے دوبارہ مسجد کی حیثیت حاصل ہوئی تھی۔

24 جولائی 2020 میں اس مسجد کو عبادت کے لیے کھول دیا گیا تھا۔

ترکی میں عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث اس مسجد کو  عالمی وبا کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیشِ نظر استعمال نہیں کیا گیا تھا تاہم اب ویکسینیشن اور کوویڈ کے کیسز میں بتدریج کمی کو دیکھتے ہوئے ترک حکام نے  مسلمانوں کے لیے سال کے مقدس ترین مہینے رمضان المبارک کے لیے مسجد کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا۔

آیا صوفیہ دنیا کی مشہور ترین عمارتوں میں سے ایک اور سیاحوں کے لیے انتہائی کشش کی حامل تاریخی عمارت ہے۔ ترکی میں سیاح سب سے زیادہ اس جگہ کو دیکھنے آتے ہیں۔

Back to top button