بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

محسن بیگ کی ایس ایچ او مارگلہ تھانہ کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر دلائل مکمل، فیصلہ محفوظ

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر اقبال نے سینئر صحافی محسن بیگ کی جانب سے ایس ایچ او مارگلہ کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست میں دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ عدالتی حکم عدولی پر ایس ایچ او تھانہ مارگلہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست پر سماعت کے دوران محسن جمیل بیگ کی جانب سے اعظم خان نیازی ایڈووکیٹ اور راحیل خان نیازی ایڈووکیٹ جبکہ پراسیکیوشن کی جانب سے سید محمد طیب شاہ ایڈووکیٹ اور تفتیشی افسر عدالت میں پیش ہوئے، دوران سماعت محسن بیگ کے وکیل کی جانب سے عدالتی حکم عدولی پر متعلقہ افراد کے خلاف مقدمے درج کرنے کی استدعاکی گئی جبکہ پراسیکیوٹر طیب شاہ کی جانب سے مقدمہ اندراج کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے دلائل کے دوران اندراج مقدمہ کی درخواستوں کے پراسیجر سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلوں کا حوالہ دیا گیا، عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا

Back to top button