بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان سپر لیگ 7 میں آج مزید دو میچ کھیلے جائینگے

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ کراچی کنگز
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں جاری پاکستان سپر لیگ کے دوسرے مرحلے میں آج بروز اتوار دو میچ کھیلے جائینگے، لیگ کا مجموعی طور پر 28 واں اور آج کے پہلا میچ دوپہر 2.30 منٹ پر شروع ہوگا جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر ہے اس نے نو میچ کھیلے ہیں تین جیتے چھ ہارے جبکہ اس کے پوائنٹس کی تعداد چھ ہے، کراچی کنگز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سب سے آخری پوزیشن پر ہے اس نے نو میچ کھیلے ہیں جس میں سے صرف ایک جیتا اور آٹھ ہارے ہیں
ملتان سلطانز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ
پاکستان سپر لیگ کا مجموعی طور پر 29واں اور آج کا دوسرا میچ شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا جس میں ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی، ملتان سلطانز کی ٹیم نے اب تک نو میچ کھیلے ہیں جس میں سے آٹھ جیتے، ایک ہار اس کے پوائنٹس کی تعداد سولہ ہے اور یہ اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے آٹھ میچ کھیلے ہیں چار جیتے چار ہارے اس کے پوائنٹس کی تعداد آٹھ ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر اس کی پوزیشن چوتھی ہے۔

Back to top button