بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

ترک صدر 2 روزہ سرکاری دورے پر ابوظبی پہنچ گئے

ترک صدر رجب طیب اردوان 2 روزہ سرکاری دورے پر ابوظبی پہنچ گئے۔عرب میڈیا کے مطابق ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے ترک صدر کا استقبال کیا جبکہ اماراتی فضائیہ کے طیاروں نے فضا میں ترک پرچم کے رنگ بکھیرے۔

عرب میڈیا کاکہنا ہے کہ شیخ محمد بن زاید اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان شاہی محل میں مذاکرات ہوئے جس میں  ترک امارات باہمی تعلقات مستحکم اور تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔

ترک خبر رساں ایجنسی کے مطابق دونوں ممالک نے دفاع، تجارت، موسمیاتی تبدیلی، صنعت اور معیشت سمیت 13 معاہدوں پر دستخط کیے۔

اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نےعلاقائی اوربین الاقوامی اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا جبکہ ترک صدر کے اعزاز میں دبئی کے برج خلیفہ پر ترک پرچم کو سجایا گیا۔

واضح رہے کہ ترک صدرکا تقریباً ایک دہائی میں متحدہ عرب امارات کا یہ پہلا دورہ ہے کیو نکہ علاقائی تنازعات پر متحدہ عرب امارات اور ترکی کے تعلقات کئی سالوں سے کشیدہ تھے۔

Back to top button