بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

جمعیت علماءاسلام کے زبیر علی 63ہزار 358 ووٹ لے کر میئر پشاور سٹی کونسل منتخب

خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں پشاور سٹی کونسل کے میئرکا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا ۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجےکے مطابق جمعیت علماءاسلام (جے یو آئی) کے زبیر علی 63ہزار 358 ووٹ لے کر میئر پشاور سٹی کونسل منتخب ہوگئے۔

پاکستان تحریک انصاف کے محمد رضوان بنگش  51 ہزار 395 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے ۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ارباب زرک خان 46 ہزار 198 ووٹ لے کر تیسرے نمبر رہے۔

خیال رہےکہ پہلے مرحلے میں خیبرپختونخوا کے17 اضلاع میں 19 دسمبرکو بلدیاتی انتخابات ہوئے تھے جن میں پشاور سٹی کونسل میں میئرکے الیکشن میں مختلف وجوہات کی بناء پر بعض پولنگ اسٹیشنز پر انتخابات ملتوی کردیےگئے تھے۔

مزید پڑھیے  سلیمان شہباز کے مزید 13 بینک اکاؤنٹس منجمد
Back to top button