بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

غلام نبی میمن ایک بار پھر کراچی پولیس کے سربراہ مقرر

کراچی پولیس کے سربراہ کا تبادلہ کردیا گیا۔اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی پولیس کے چیف عمران یعقوب منہاس کو اب ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی لگادیا گیا ہے جب کہ غلام نبی میمن کو ایک بار پھر کراچی پولیس چیف تعینات کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جاویداوڈھو کو ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ تعینات کیا گیاہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی غلام نبی میمن کراچی پولیس چیف کی ذمہ داریاں نبھاچکے ہیں اور ان کا گزشتہ سال مئی میں تبادلہ کرکے عمران یعقوب کو ان کی جگہ تعینات کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیے  مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل کیے جا رہے ہیں،وزیراعظم شہباز شریف
Back to top button