بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

پاکستان میں کورونا سے مزید 37افراد جاں بحق

ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی آرہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 5.34 فیصد رہی۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 52327 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 2799 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 37  افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.34 فیصد رہی۔

سرکاری پورٹل کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 29553 ہوچکی ہے جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 14 لاکھ 65 ہزار 910 تک پہنچ چکی ہے۔

اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4786 افراد کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 13 لاکھ 49 ہزار 189 ہوگئی ہے۔

Back to top button