بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

تحقیقات نہ رکیں تو مزید ویڈیوز جاری کردوں گی، حریم شاہ

ٹک ٹاکر حریم شاہ کہتی ہیں کہ بے بنیاد تحقیقات نہ رکیں تو مزید ویڈیوز اور آڈیوز جاری کر دوں گی۔

ایک بیان میں حریم شاہ کا کہنا ہے کہ بے بنیاد الزامات سے میرے خاندان کو اذیت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ میری جائیداد بھی شوہر کے کھاتے میں ڈال دی گئی۔

ٹک ٹاکر حریم شاہ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی حامی تھی، تاہم تبدیلی سے مایوس ہوئی۔

حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں کہا کہ حریم شاہ سے 4 ماہ قبل شادی ہوئی تاہم تاریخ یاد نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلاول ہاؤس میں کبھی نوکری نہیں کی، کرائے کے گھر پر نہیں رہتا بلکہ گھروں کو کرائے پر دیا ہوا ہے، ڈیفنس میں جم ہے اور جم انسٹرکٹر ہوں، یہی ذریعۂ معاش ہے، ٹیکس دیتے ہیں لیکن کتنا دیتے ہیں یہ یاد نہیں۔

بلال شاہ کا کہنا ہے کہ حریم شاہ سے شادی کے بعد میرے خلاف ایف آئی اے اور اسپیشل برانچ انتقامی کارروائی کر رہی ہیں۔

حریم شاہ کے شوہر نے یہ بھی کہا کہ سندھ ہائی کورٹ سے ایف آئی اے کے خلاف اپنی بیوی کے لیے حکمِ امتناع لیا، جس پر میرے خلاف انتقامی کارروائی شروع کی گئی، تاہم اپنے خلاف بننے والی رپورٹ پر عدالت سے رجوع کیا ہے۔

Back to top button