بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پی ایس ایل،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے پہلے مرحلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر اسلام آباد کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالیں تو اسلام آباد یونائیٹڈ 2 میں سے ایک میچ جیت کر تیسرے  جبکہ کوئٹہ 3 میں سے ایک میچ جیت کر 2 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

Back to top button