بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے چھٹی قسط کی منظوری دیدی

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کیلئے چھٹی قسط کی منظوری دے دی۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے ٹوئٹ میں بتایا کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے چھٹی قسط کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی پاکستان کیلئے چھٹی قسط تقریباً ایک ارب ڈالرز کی ہے۔

دوسری جانب وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان کا چھٹا نظرثانی بورڈ مکمل کر لیا۔

انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی قسط کے اجرا کا فیصلہ کیا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ فیصلے سے معیشت کے استحکام اور اصلاحات کے عمل میں مدد ملے گی۔

مزید پڑھیے  لاکھوں فرزندانِ اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے
Back to top button