بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

جسٹس عمر عطا بندیال نے بطور چیف جسٹس عہدے کا حلف اٹھا لیا

جسٹس عمر عطا بندیال نے بطور چیف جسٹس پاکستان عہدے کاحلف اٹھالیا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس عمر عطا بندیال سے حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔

حلف برداری تقریب میں وزیر اعظم عمران خان کے علاوہ وفاقی وزراء اور سپریم کورٹ کے ججز کے ساتھ ساتھ مسلح افواج کے سربراہان اور وکلاء سمیت اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔

جسٹس عمر عطا بندیال ملک کے 28 ویں چیف جسٹس آف پاکستان ہیں۔

Back to top button