بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان کینیڈا کے ساتھ کثیر الجہتی پائیدار تعلقات کا خواہاں ہے،آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات کینیڈا کی ہائی کمشنر ونڈی گلیمور نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی، آرمی چیف نے شمالی علاقہ جات میں سرمائی کھیلوں کے فروغ کے لیے ونڈی گلیمور کی کوششوں کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات کینیڈا کی ہائی کمشنر ونڈی گلیمور نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔

اس دوران آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کینیڈا کے ساتھ روایتی دوطرفہ، طویل مدتی اور کثیر الجہتی پائیدار تعلقات کا خواہاں ہے۔

آرمی چیف نے شمالی علاقوں میں کھیلوں کے فروغ کی کینیڈین ہائی کمشنر کی کوششوں کو سراہا۔

کنیڈین ہائی کمشنر نے افغانستان اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

مزید پڑھیے  سینیٹ میں کورونا کی مہنگی ویکسین کے خلاف اپوزیشن کی قرارداد منظور
Back to top button