بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

مودی حکومت کے بجٹ سے کسانوں، غریبوں، نوجوانوں اور متوسط طبقہ کو کچھ نہیں ملا، راہول گاندھی

بھارت میں کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے مودی حکومت کے 2022کے بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت کے بجٹ سے کسانوں، غریبوں، نوجوانوں اور متوسط طبقہ کو کچھ نہیں ملا ۔راہول گاندھی نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ تنخواہ دار، متوسط طبقہ، غریب اور وسائل سے محروم افراد،نوجوانوں، کسانوں اور چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو اس بجٹ سے کچھ بھی حاصل نہیں ہوا۔ انہوں نے کہاکہ مودی حکومت کا صفر والابجٹ ہے۔

بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے بھی بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت کے بجٹ میں مہنگائی اور بے روزگاری سے بے حال عوام کیلئے کچھ نہیں ہے ۔واضح رہے کہ بھارتی وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن نے منگل کو لوک سبھا میں مالی سال 2022-23کا بجٹ پیش کیا ہے

مزید پڑھیے  روس نے نائب امریکی سفیر کو ملک بدر کردیا
Back to top button