بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پی آئی اے مسافروں کیلئے اچھی خبر آگئی

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) نے آسٹریلیا، مالدیپ اور ہانگ کانگ کیلئے براہ راست پروازیں چلانے کا فیصلہ کرلیا۔

پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ائیر مارشل (ر)   ارشد ملک کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا، مالدیپ اور ہانگ کانگ کیلئے پاکستان سے براہ راست پروازوں کی منصوبہ بندی پر کام تیز کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ استنبول اور بنکاک کیلئے بھی دوبارہ براہ راست فضائی آپریشن شروع کرنے کا پلان ہے۔

ارشد ملک کے مطابق برطانیہ، امریکا اور یورپی ملکوں کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی کیلئے یورپی، برطانوی اور امریکی سول ایوی ایشن اتھارٹیز سے بات چیت جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایاسا نے یورپی ملکوں کیلئے پروازوں کے آڈٹ کا کہا ہے، آڈٹ کلیئر ہوتے ہی پروازیں بحال ہو جائیں گی۔

Back to top button