بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سپریم کورٹ نے ایف بی آر پر جرمانہ عائد کردیا

سپریم کورٹ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو  (ایف بی آر) کی غیر ضروری قانونی چارہ جوئی کو وقت کا ضیاع قرار دیتے ہوئے جرمانہ عائد کر دیا۔

سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے نجی کمپنی کے خلاف ایف بی آر کی اپیل میں تحریری فیصلہ جاری کیا اور غیر ضروری اپیل دائر کرنے پر ایف بی آر کو 20 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ ایف بی آر کی غیر ضروری مقدمہ بازی سے عدالتوں کا وقت ضائع ہوتا ہے، ایف بی آر ٹیکس دہندگان کے ساتھ قانون کے مطابق شفاف انداز میں معاملات چلائے۔

عدالتی فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ٹیکس ادا کرنے والوں کو جو قانونی حق ملتا ہے وہ روکا نہیں جا سکتا، غیر ضروری مقدمہ بازی سے ایف بی آر کے وسائل ضائع نہیں ہونے چاہئیں۔

Back to top button